راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں افغان سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں جوان زخمی ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دیواگر میں پاکستانی فوجی چوکی پر افغان سرحد سے فائرنگ کر کے جوان کو زخمی کردیا جب کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کو مؤثر جواب دیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کو مسلسل مؤثر بارڈر مینجمنٹ پر زور دیتا چلا آ رہا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔