بدھ, اگست 17, 2022
spot_img

اپوزیشن تقسیم اور ن لیگ میں بھی دو دھڑے ہیں، شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن تقسیم ہے اور ن لیگ میں بھی دو دھڑے ہیں۔ 

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج این اے 156 میں مختلف منصوبوں کا اغاز کررہا ہوں، اس حلقے میں تین پارکوں کا افتتاح کررہے ہیں، ہم وزیر اعظم کے مشن کو آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا حق ہے ضرور پیش کریں، ہم مقابلہ کریں گے، مجھے یقین ہے اپوزیشن کو شکست ہوگی، اپوزیشن تقسیم ہے ن لیگ میں بھی دو دھڑے ہیں، پی پی پی ابھی انتخابات نہیں چاہتی عدم اعتماد چاہتی ہے، جب کہ ن لیگ انتخابات کا تقاضہ کررہی ہے، اور ان اشخاص کے پاس چل کر جاتی ہے جن کو کہتے تھے یہ جعلی لوگ ہیں،  تحریک انصاف کے حلیفوں سے ان کا رابطہ کرنا ان کے دعوؤں کے برعکس ہے،ن لیگ کا بیانیہ دفن ہو گیا جب وہ چوہدری برادران کے در پر چل کر گئے۔

Stay Connected

22,878FansLike
3,437FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles